تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

واٹس ایپ صارفین نئی پابندی کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہو جائیں

افواہیں اور جعلی خبروں کا پھیلاؤ اس وقت دنیا میں بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے جس سے ہر کوئی متاثر ہوتا ہے۔ اس سے معاشرے پر منفی اثرات پڑتے ہیں اور بعض اوقات یہ بڑے تنازعات کا سبب بھی بنتی ہیں۔

اس سنگین مسئلے کے سدباب کے لیے متعدد میسیجنگ ایپلی کیشنز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اقدامات اٹھائے۔ سال 2019 میں پیغامات کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بھی صارفین کی جانب سے متعدد بار فارورڈ کیے جانے والے پیغامات کو پانچ سے زیادہ چیٹس Chats میں شیئر کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔

اب واٹس ایپ زیادہ فارورڈ کیے جانے والے پیغامات کو پانچ میں سے صرف ایک چیٹ تک محدود رکھنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

واٹس ایپ کی یہ پابندی وائرل ہونے والے پیغامات پر لاگو ہوگی۔ چار سے زائد بار شیئر ہونے والے پیغام پر ”Forwarded“ کا لیب لگا دیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر اس پابندی کو واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر لگایا گیا ہے جب کہ اس کے بعد باقی صارفین کے لیے بھی یہ پابندی ہوگی۔

واٹس ایپ کے بیٹا ورژن 2.22.7.2 پر انڈوئڈ صارفین کو ایک سے زیادہ چیٹس کو فارورڈ کرنے کی کوشش پر یہ وارنگ میسیج دیکھنے کو مل رہا ہے: ”Forwarded messages can only be sent to one group chat“

Comments

- Advertisement -