تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ جانیے

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی خوش خبری سنادی۔

اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ نے ڈارک موڈ فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرادیا جس سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر سے بیک گراؤنڈ سیاہ ہوجائے گا جس سے موبائل کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی یوں صارف کے موبائل کی بیٹری پہلے کے مقابلے میں زیادہ دیر تک چلے گی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے مزید فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

اگر آپ بیٹا ورژن استعمال کرتے ہیں تو اپنے واٹس ایپ پر ڈارک موڈ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔

طریقہ استعمال

واٹس ایپ کھولیں، پھر اس کے سیٹنگز والے آپشن میں جائیں۔

سیٹنگز میں جانے کے بعد ’چیٹس‘ کے آپشن پر کلک کریں جہاں تھیم لکھا نظر آئے گا۔

تھیم پر کلک کریں گے تو یہاں آپ کے سامنے تین آپشنز ’سسٹم ڈیفالٹ، لائٹ، ڈارک‘ کے نام سے نظر آئیں گے۔

اگر آپ ڈارک پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ ڈارک موڈ فیچر آن ہوجائے گا۔

اگر آپ کو سیاہ واٹس ایپ پسند نہ آئے تو اسی طرح مینیو میں جاکر اسے تبدیل بھی کرسکتے ہیں۔

A closer look at WhatsApp’s Dark Theme UI

جب ڈارک موڈ فیچر کو آن کریں گے تو اینڈرائیڈ پائی سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو ’بیٹری سیور‘ کے نام سے آپشن بھی نظر آئے گا، اس کا مطلب ہوگا کہ آپ کے موبائل کی بیٹری بلاوجہ خرچ نہیں ہورہی۔

WhatsApp Dark Mode arrives on Android

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق بیٹا ورژن کی کامیاب آزمائش کے بعد ہی ڈارک موڈ فیچر کو تمام صارفین متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -