تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

واٹس ایپ کا ڈارک موڈ فیچر متعارف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکشن واٹس ایپ نے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرادیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوچکی، کمپنی نئے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے۔

واٹس ایپ نے رواں سال اب تک اسٹیٹیس فیس بک شیئرنگ سمیت متعدد فیچرز بھی متعارف کرائے جن  میں سے کچھ صارفین نے پسند نہیں کیا کیونکہ ایک فیچر کی وجہ سے بیٹری زیادہ خرچ ہونے کا مسئلہ بھی سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کو سیاہ کرنے کی تیاری

موبائل ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے آئی او ایس 13 کے لیے ڈارک موڈ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا اور جلد ہی اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔

ڈارک موڈ فیچر سے واٹس ایپ کی روشنی (برائٹ نیس) کم ہوگی جس سے صارف کے موبائل کی بیٹری محفوظ رہے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے ڈارک موڈ فیچر متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا البتہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک تمام صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -