تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہونے کے بعد بحال ہونا شروع

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد کمپنی نے تکنیکی خرابی کو دور کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی جس کی وجہ سے صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، البتہ اب سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا آئندہ ماہ سے مزید فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

علاوہ ازیں واٹس ایپ صارفین اپنے دوستوں کے اسٹیٹس وغیرہ بھی نہیں دیکھ پا رہے تھے جبکہ عام میسج بھی ایپ پر تاخیر سے سینڈ ہورہا  تھا۔پاکستان میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی اسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

کمپنی نے سروس کی خرابی یا اس کے بحال ہونے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، مگر یورپ، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، پاکستان کے صارفین کو پیش آنے والی مشکل اب ختم ہوگئی اور اُن کا کہنا ہے کہ سروس دوبارہ معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا میڈیا فیچر متاثر ہوا جس کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شور ہونے کے بعد تکنیکی ٹیم نے نقص کو دور کیا اور دنیا بھر میں سروس بحال کی۔

Comments

- Advertisement -