تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جن کے پاس یہ ایپ ہوگی، ان کا واٹس ایپ بند ہو جائے گا

واٹس ایپ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر ان کے موبائل پر چند مخصوص ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئی ہوں گے تو ان کے اکاؤنٹ معطل کر دیے جائیں گے۔

ادارے کے مطابق اگر آپ کو ایپ کے اندر پیغام ملے جس میں لکھا ہو کہ آپ پر”عارضی طور پر پابندی لگائی جا رہی ہے” تو اس کا مطلب ہے کہ آپ واٹس ایپ کا کوئی ایسا ورژن استعمال کر رہے ہیں، جو آفیشل نہیں ہے اور واٹس ایپ اسے سپورٹ نہیں کرتا۔

اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل ہوگا اور صارف کو انتباہ دیا جائے گا کہ ان کا اکاؤنٹ ختم بھی ہو سکتا ہے اور انہیں اس سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

خبردار کرنے کے باوجود اگر آپ عارضی پابندی کے باوجود آفیشل ایپ پر منتقل نہیں ہوتے تو آپ کا اکاؤنٹ مستقلاً بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ البتہ مطالبات پورے ہونے کی صورت میں آپ کی ایپ معمول کے مطابق کام کرتی رہے گی۔

بیان میں جن ایپس کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے وہ واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ ہیں، لیکن ان جیسی کوئی بھی ایپ جو اصل واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگی، اس کی موجودگی میں واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ان ورژنز کا استعمال کمپنی کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے ایک الگ اعلان میں ایک بہت بڑی سہولت بھی دی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ وہ ایسے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد لوگ پہلی بار اپنے فون کا استعمال کیے بغیر بھی واٹس ایپ پر پیغامات بھیج سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ کا صارف کے فون سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ اس کی ڈیسک ٹاپ اور ویب ایپس کو بھی ڈیوائس سے کنیکٹ ہونا پڑتا ہے لیکن نیا فیچر صارفین کے لیے تب بھی پیغامات بھیجنے یا وصول کرنا ممکن بناتا ہے جب ان کے فون کی بیٹری ختم ہو چکی ہو۔

فی الحال یہ زبردست فیچر چند صارفین کے لیے تجرباتی طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور ٹیم اسے بہتر بنانے اور مزید خصوصیات کا اضافہ کرنے کے بعد اسے عام صارفین کے لیے پیش کرے گی۔

Comments

- Advertisement -