بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

واٹس ایپ کا بڑا سرپرائز : جدید سروس جلد متعارف کی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ مستقبل میں اپنی کلاؤڈ بیک اپ سروس متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت صارفین کے چیٹ بیک اپس خودکار طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو جبکہ آئی فون صارفین کے لیے آئی کلاؤڈ کو چیٹ بیک اپ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر بہت جلد واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو چیٹ بیک اپ کا نیا آپشن فراہم کیا جائے گا۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر کا مقصد گوگل کے گوگل ڈرائیو اور ایپل کے آئی کلاؤڈ جیسے تھرڈ پارٹی پلیٹ فارمز پر انحصار کم کرنا ہے تاکہ صارفین اپنی اسٹوریج پر زیادہ کنٹرول حاصل کرسکیں۔

WhatsApp  backup provider

اس نئے نظام میں صارفین کو روایتی پاس ورڈ کے بجائے “پاسکی” کے ذریعے اپنے بیک اپ کو محفوظ بنانے کی سہولت دی جائے گی۔

یہ ’پاسکی‘ صارف کے ڈیوائس میں محفوظ ہوتی ہے اور فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا اسکرین لاک کے ذریعے کام کرتی ہے، جس سے ہیکنگ کے امکانات کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔

اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ بیک اپ صرف گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہوتے ہیں، جس کی محدود مفت اسٹوریج اکثر جلد بھر جاتی ہے۔

صارفین کو اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ڈیٹا کے ساتھ یہی اسٹوریج شیئر کرنا پڑتی ہے، جس سے مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ صارفین کو کلاؤڈ سروس میں بیک اپ رکھنے کا آپشن دے گا، جہاں ممکنہ طور پر ٹو جی بی تک مفت اسٹوریج فراہم کی جائے گی۔

اس کے علاوہ کمپنی تقریباً 0.99 ڈالر میں 50 جی بی اسٹوریج پلان متعارف کرانے پر بھی غور کر رہی ہے۔

اگر صارف واٹس ایپ کی اپنی کلاؤڈ سروس منتخب کرتا ہے تو تمام ڈیٹا لازمی طور پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا۔ صارفین پاسکی، پاس ورڈ یا 64 ہندسوں کی انکرپشن کی کے ذریعے اپنے بیک اپ کو محفوظ بناسکیں گے۔

یاد رہے کہ یہ فیچر ابھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور جلد مختلف مراحل میں ٹیسٹنگ کے بعد صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر اسے بیٹا صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا، جس کے بعد اسے بتدریج دیگر تمام صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

واٹس ایپ اب کن فونز پر نہیں چلے گا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں