تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مودی کی مضحکہ خیز تصویر شیئر: 2 افراد گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں واٹس ایپ گروپ کا ایڈمن ہونا خطرے سے خالی نہیں، کیونکہ گروپ میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر شیئر ہونے پر پولیس نے گروپ ایڈمن کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس نے کرناٹک کے رہائشی کرشنا سننا تھاما نائیک کو گرفتار کرلیا کیونکہ وہ اُس گروپ کے ایڈمن ہیں جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مزاحیہ تصویر شیئر کی گئی تھی۔

دی بالس بوائز نامی گروپ میں گزشتہ ہفتے مودی کی ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس پر گروپ کے ایک ممبر نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کروایا اور  پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گروپ کے ایڈمن کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی تصویر شیئر کرنے والے گنیش نامی نوجوان کو بھی پولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا  جبکہ بل کرشنا نامی نوجوان تاحال مفرور ہے۔ کرناٹک کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ یہ بھارتی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ  واٹس ایپ کے گروپ ایڈمن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے بھارت میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد تقریباً 160 ملین کے قریب ہے، گزشتہ برس پولیس نے واٹس ایپ پر افواہیں پھیلانے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا جنہیں دہلی کورٹ کی جانب سے سزا بھی سنائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -