تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

واٹس ایپ کا گروپ کالنگ فیچر متعارف

کیلی فورنیا: موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے آڈیو اور ویڈیو گروپ کالنگ کا آزمائشی فیچر متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے لیے گروپ کالنگ کا آزمائشی فیچر متعارف کروادیا جس کے تحت اب کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ 4 صارفین بیک وقت ویڈیو یا آڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرواگیا ہے جو فی الحال اینڈرائیڈ فون میں بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہی دستیاب ہے تاہم جلد اسے عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

کمپنی کی جانب سے ابھی یہ اعلان سامنے نہیں آیا کہ نیا فیچر عام صارفین کے لیے کب تک دستیاب ہوگا تاہم واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں نے گروپ کالنگ کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ  واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔

فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے گزشتہ دنوں سال 2017 کی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے ’بزنس ایپ‘ متعارف کروائی تھی جو اب دنیا بھر میں دستیاب ہے، اس کو استعمال کرتے ہوئے کاروبار کرنے والی شخصیات اپنے گاہگوں سے مسلسل رابطے میں رہ سکتی ہیں‘۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے دو سال قبل اسکائپ کی طرز پر آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ایک سال کے اندر اتنی جدت آئی کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کا ویڈیو کالنگ فیچر بھی سامنے آگیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -