تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

واٹس ایپ کا بڑا سیکیورٹی نقص، لاکھوں‌ صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کا انکشاف

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں بڑا سیکیورٹی نقص سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے وہ پرائیوٹ چیٹ گروپ جن کے لنک بنے ہوئے ہیں انہیں کوئی بھی صارف گوگل سرچ انجن کے ذریعے جوائن کرسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گوگل کے سرچ انجن پر اگر کنٹری کوڈ یا گروپ کا نام درج کیا جائے تو اس کا لنک کھل جاتا ہے جس کو کلک کر کے صارف کسی بھی گروپ میں ایڈ ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے ایسے کئی گروپس کی نشاندہی بھی کی ہے جو گوگل کے سرچ انجن پر نمبر ڈالنے سے نظر آتے ہیں اور کوئی بھی شخص اُس میں موجود صارفین کے نمبرز تک رسائی بھی حاصل کرسکتا ہے جبکہ وہ مکمل چیٹ بھی دیکھ سکتا ہے۔

The messaging app's group chat feature is 'not as secure' as its users may think, experts warn, and user's phone numbers and conversations could be exposed

ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے گوگل اور واٹس ایپ انتظامیہ کو رپورٹ ارسال کی البتہ کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی وہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ ماہرین کی رپورٹ ملنے کے بعد گوگل اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، خامی دور کرنے کے بعد دونوں کمپنیاں وضاحت پیش کریں گی۔

Groups are normally only available to join by direct invite in-app, or via the creation of a digital invite link that can be shared anywhere, as pictured. This screen in the WhatsApp settings also allows the invite link to be reset, in the event it should be exposed

WhatsApp appeared not to have configured group chap invite links to request that they do not get indexed by search engines like Google. Around 470,000 such invite links had been added to Google's index — allowing them to be pulled up with simple search terms

Comments

- Advertisement -