تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن

کیلی  فورنیا: موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے علیحدہ سے ایک ایپ متعارف کرادی جس کے ذریعے وہ گاہگوں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ نے چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے ایک علیحدہ سے ایپلیکشن متعارف کروائی جس کے ذریعے کم آمدنی میں کاروبار کرنے والے افراد اپنے گاہگوں سے باآسانی رابطے میں رہ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق بزنس ایپ میں کاروبار کے لیے متعارف کروائی جانے والی ایپلیکشن میں خاص پروفائل بنے گی جس میں ادارے کا نام، ای میل ایڈریس، پتہ اور ویب سائٹ شامل ہوگی۔

اسمارٹ میسجنگ میں ایسے فیچر شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت فوری جواب، پیغامات بھیجنے والے اور پڑھنے والے کا چارٹ ترتیب دیا جائے گا اور اس کے ذریعے کسی بھی گاہگ کے آرڈر کی بکنگ اور اُسے کسٹمر تک پہنچانے کی تفصیلات دیکھی جاسکیں گی۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا بڑا فیصلہ، جعلی میسج کرنے والے ہوجائیں خبردار

ایپ فی الحال اینڈرائیڈ ورژن کے لیے متعارف کروائی گئی ہے تاہم آئندہ آنے والے وقتوں میں اسے آئی فون صارفین بھی استعمال کرسکیں گے اور مزے دار بات یہ بھی ہے کہ ایک ہی فون میں عام واٹس ایپ کے ساتھ یہ ایپ بھی استعمال کی جاسکے گی۔

کاروباری ایپ کی رجسٹریشن کے لیے علیحدہ نمبر درکار ہوگا اور اسے کمپیوٹر پر بھی استعمال کیا جاسکے گا، آئی ڈیز بنانے والے صارفین کو ایک مخصوص نشان (ویری فکیشن ٹک) دیا جائے گا جس کا رنگ سبز ہوگا۔

واٹس ایپ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس ایپ کی سہولت صرف انڈونیشیاء ، امریکا، برطانیہ اور میکسیکو کے لیے پیش کی جارہی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -