تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

واٹس ایپ سے رقم کی ادائیگی ممکن، کمپنی کا نیا فیچر

کیلی فورنیا: موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے رقم کی ترسیل کا نیا فیچر متعارف کروادیا جس کے بعد صارف اب پیسوں کی ادائیگی بھی اسی کے ذریعے کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے حالیہ دنوں چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے علیحدہ سے ایپ متعارف کروائی گئی تھی جس کے تحت کاروباری شخصیات اپنے گاہگوں سے مسلسل رابطے میں رہ سکتی ہیں۔

مگر اب واٹس ایپ نے ایک اور جدید فیچر صارفین کے لیے پیش کردیا ہے۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے رقم کی ترسیل کے لیے نیا آزمائشی فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین اب رقم کی ادائیگی کرسکیں گے، یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا۔

آزمائشی فیچر فی الحال بھارتی صارفین کے لیے متعارف کروایاگیا، اگر کوئی شخص واٹس ایپ کے ذریعےرقم منتقل کرنا چاہتا ہے تو وہ دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب نظر آنے والے آپشن میں جائے گا جہاں سے تصاویر یا ویڈیوز بھیجی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

آپشن پر کلک کرنے کے بعد وہاں پر پے منٹ کا خانہ بھی نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد مذکورہ اکاؤنٹ میں صارف پیسے منتقل کرسکے گا، ابتدائی طور پر صارف کا یو پی آئی اکاؤنٹ ضروری ہے ۔

واٹس ایپ نے اس فیچر کو ‘ایزی پے منٹ‘ کا نام دیا ہے جس پر ابھی آزمائشی تجربات کیے جارہے ہیں، کمپنی کا کہنا ہے کہ کامیاب تجربے کے بعد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کروایا جائے گا۔

یو پی آئی اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ کار

اٹیچمنٹ کے آپشن میں کلک کرنے کے بعد پے منٹ کا خانہ نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد صارف کے پاس چار ہندسوں کا تصدیقی کوڈ صارف کو موصول ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر آزمائشی طور پر فی الحال بھارتی صارفین کے لیے ہی متعارف کروایا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -