تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

واٹس ایپ کے صارفین کو برسوں سے اسٹوریج کا مسئلہ درپیش تھا جس کے حل کے لیے انہوں نے متعدد بار کمپنی سے مطالبہ بھی کیا تھا۔ اب کمپنی نے طویل عرصے بعد صارفین کی خواہش پوری کردی۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے اضافی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ جس کے بعد صارف کے واٹس ایپ پر بھیجی جانے والی تصاویر، ویڈیو اورپیغامات ڈیلیٹ کرنا بہت آسان ہوگا۔

اس نئی سہولت کے بعد صارف کو یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ کس فائل نے کتنی جگہ گھیری ہوئی ہے۔

صارف ہر چیٹ میں موجود پیغامات، تصاویر، ویڈیوز سمیت دیگر فائلیں علیحدہ علیحدہ منتخب کر کے ڈیلیٹ کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے سب سے بڑا اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ہم نے ڈیٹا کو دیکھنے، ڈیلیٹ اور اسٹوریج خالی کرنے کا عمل بہت آسان بنادیا‘۔

طریقہ استعمال

واٹس ایپ  کھول کر سینٹنگز میں جائیں اور پھر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا پر کلک کریں جس کے بعد آپ کے سامنے اسٹوریج کا آپشن آجائے گا، اُس کے بعد اپنی مرضی سے فائلوں کا انتخاب کر کے انہیں ڈیلیٹ کردیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، حال ہی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اب واٹس ایپ پر یومیہ ایک کروڑ سے زائد پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -