بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

غیر ضروری میسجز سے چھٹکارا، واٹس ایپ کا نیا فیچر آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن نے پرانے پیغامات خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

فیس بک کی زیرملکیت کمپنی نے واٹس ایپ صارفین کے لیے اعلان کیا کہ اب انہیں پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ میسجز، ویڈیوز، تصاویر 7 روز بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گی۔

واٹس ایپ نے فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے پاس پہلے پرانے پیغامات خود بہ خود ڈیلیٹ کرنے کی سہولت نہیں تھی البتہ اب وہ ایک آپشن کا انتخاب کر کے مخصوص پیغامات کو منتخب کریں گے جس کے بعد وہ 7 روز کے بعد خود بہ خود ختم ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

صارفین کو شکایت تھی کہ اُن کو دوستوں کی جانب سے بھیجے جانے والے میسجز، تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے میں مشکل پیش آتی تھی جس کی وجہ سے اُن کے موبائل فون کی میموری بھر جاتی تھی۔

صارف مخصوص گروپ یا کسی بھی دوست ڈس اپیئر میسج کو فعال کرے گا تو میسجز 7 روز بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

صارف کے متعین کردہ وقت میں ایپ سے پچھلے تمام میسجز خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ہم کم از کم 7 روز پرانے میسجز ڈیلیٹ کرنے کا آپشن متعارف کروا رہے ہیں کیونکہ اس سہولت کی صارفین کو بہت زیادہ ضرورت تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میسجز سے تنگ صارفین کے لیے زبردست فیچر

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا نیا فیچر آئندہ چند روز میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ کمپنی کی جانب سے یہ سہولت مرحلہ وار متعارف کرائی جارہی ہے۔

طریقہ استعمال

کسی بھی دوست یا گروپ کو کھول کر اُس کے اوپر (کانٹیکٹ انفو) پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد صارف کے سامنے تفصیلات آئیں گی اور وہاں اسٹارٹڈ میسج کے نیچے ’خود بہ خود غائب ہونے والے میسجز‘ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں