منگل, جون 9, 2026
اشتہار

واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری، جدید سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اور آسان سائن آؤٹ سسٹم تیار کرلیا جس کی خواہش انہیں بہت پہلے سے تھی، اب واٹس ایپ ڈیلیٹ کیے بغیر بھی لاگ آؤٹ کیا جا سکے گا۔

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کا صارفین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں “سائن آؤٹ” فیچر شامل کر لیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اکاؤنٹ یا چیٹس کو حذف کیے بغیر ایپ سے لاگ آؤٹ ہو سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک واٹس ایپ میں روایتی لاگ آؤٹ یا سائن آؤٹ کا آپشن موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو ایپ سے مکمل طور پر باہر نکلنے کے لیے واٹس ایپ ان انسٹال کرنا پڑتی تھی اور بعد ازاں دوبارہ انسٹال کرکے لاگ ان کا پورا عمل دہرانا پڑتا تھا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین عارضی طور پر اپنے اکاؤنٹ سے سائن آؤٹ کر سکیں گے جبکہ ان کی چیٹ ہسٹری، اسٹور شدہ ڈیٹا اور اکاؤنٹ کی تفصیلات محفوظ رہیں گی۔ اس طرح بعد میں دوبارہ سائن ان کرنا نہایت آسان اور تیز رفتار ہو جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاگ آؤٹ کا آپشن اکاؤنٹ سیٹنگز میں دستیاب ہوگا، جہاں صارفین کو سائن آؤٹ سے قبل مختصر تصدیقی عمل مکمل کرنا ہوگا۔ تصدیق کے بعد اکاؤنٹ ڈیوائس سے لاگ آؤٹ ہو جائے گا، تاہم تمام مواد محفوظ رہے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا جو عارضی طور پر واٹس ایپ سے دور رہنا چاہتے ہیں یا کسی دوسری ڈیوائس پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

فی الحال یہ سہولت صرف بیٹا ورژن میں دیکھی گئی ہے، جبکہ اسے تمام صارفین کے لیے کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں