منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

واٹس ایپ میں زبردست فیچر کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے آج صارفین کیلیے اسکرین شیئر کرنے کا زبردست فیچر متعارف کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکرین شیئرنگ فیچر کا اعلان میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام چینل کے ذریعے کیا۔

اس فیچر کے ذریعے ویڈیو کال پر ایک صارف دوسرے کو باآسانی دستاویزات، تصاویر یہاں تک کہ شاپنگ کارٹ بمعہ کانٹیکٹ نمبر شیئر کر سکے گا۔

فیچر کو آزمائش کیلیے مئی میں بِیٹا صارفین کیلیے پیش کیا گیا تھا جس میں اسکرین پر Share پر کلک کرتے ہی اسکرین دوسرے کو شیئر کی جا سکتی تھی۔

واٹس ایپ کے مطابق اب یہ فیچر انڈروئد، آئی او ایس اور ونڈو ڈیسک ٹاپ صارفین کیلیے لایا جا رہا ہے جو جلد ہی دستیاب ہوگا اور صارفین اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ اسکرین شیئر کا فیچر گوگل مِیٹ، ڈِسکورڈ، زوم وغیرہ سے متاثر ہو کر لایا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں