تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

نئی اپ ڈیٹ، واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی پریشانی دور کر دی

دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے پیر کو ایک نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے گروپ کالز کرنے والوں کے لیے بڑی آسانی کر دی ہے۔

گروپ کالز کی مقبولیت میں ہوتے اضافے کے پیش نظر واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے اپنے تجربے کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے، اب واٹس ایپ کی جانب سے کسی گروپ کال میں اس کے شروع ہو جانے کے بعد بھی شامل ہو سکنے کی اہلیت متعارف کروائی گئی ہے۔

واٹس ایپ نے joinable group calls کے نام سے ایک ایسی اپ ڈیٹ کی ہے جس سے صارفین کو اس پریشانی سے نجات مل گئی ہے کہ وہ گروپ کال کے شروع ہوتے ہی ضرور جواب دیں، نئی اپ ڈیٹ کی وجہ سے اب واٹس ایپ پر اب اگر فون بجنے پر گروپ میں سے کوئی کال نہیں اٹھاتا، تو وہ جب چاہے اس گروپ کال میں شامل ہو سکتا ہے۔

یعنی کال کی ابتدا میں اگر کسی نے گروپ ویڈیو یا وائس کال کو مس کر دیا ہو تو وہ بعد میں بھی اس اپ ڈیٹ کے ذریعے کال میں شامل ہو سکتا ہے، مزید یہ کہ اب گروپ کال شروع ہونے کی صورت میں آپ کسی بھی وقت کال چھوڑ کر جا سکتے ہیں اور پھر دوبارہ شامل ہو سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ’نیو کال انفو اسکرین‘ بھی متعارف کرائی ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو معلوم ہوگا کہ گروپ کالز کے لیے کس کس کو مدعو کیا گیا ہے، اور کون ہے جو تاحال شامل نہیں ہوا، یہ آپشن کال جوائن کرنے سے پہلے ہی دکھائی دے گا۔

اگر صارف ’نظر انداز کریں‘ پر ٹیپ کرتے ہیں تو واٹس ایپ میں کالز ٹیب سے بعد میں بھی شامل ہوا جا سکتا ہے۔

گروپ کال میں شامل ہونے کا طریقہ

مس ہونے والے واٹس ایپ گروپ کال میں کیسے شامل ہوا جائے؟ آپ کو کال لاگ میں Tap to join کا ایک آپشن دکھائی دے گا، اور آپ نے بس اس آپشن کو دبانا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر 2018 میں گروپ کالنگ کا آپشن متعارف کرایا تھا، اور کرونا وائرس کی وبا کے بعد اس آپشن کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے واٹس ایپ کو گروپ کالنگ آپشن کو 4 افراد سے بڑھا کر 8 کرنا پڑا تھا۔

Comments

- Advertisement -