تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

صارفین کی بڑی پریشانی دور کرنے کے لیے واٹس ایپ کا اہم اقدام

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا زبردست فیچر تیار کرنا شروع کردیا۔

پیغام رسانی کی معروف ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ پر خصوصی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایک نئے فیچر پر کام شروع کیا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے دوستوں سے کی گئی چیٹ کو تاریخ اور وقت سے تلاش کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی تکنیکی ٹیم ابھی اس فیچر پر کام کررہی ہے جیسے ہی پہلا مرحلہ مکمل ہوگا تو اسے آزمائش کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا

آزمائش کے وقت مخصوص صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکیں گے اور اگر تجربہ کامیاب رہا تو پھر بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جائے گا۔

نیا فیچر کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے ڈبلیو اے بیٹا انفو نے کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ ابھی واٹس ایپ کے صارفین کو اپنے دوستوں کی پرانی چیٹ تلاش کرنے کے لیے ونڈو کو اسکرول کرنا پڑتا ہے یا پھر وہ ایپ کھول کر کوئی لفظ لکھ کر اپنے متعلقہ میسج کو تلاش کرتے ہیں۔

نئے فیچر کے بعد ایسا ہوگا کہ صارف اپنے دوست کے ساتھ کی جانے والی چیٹ کو کھولے گا اور پھر اُس کے پاس وقت یا تاریخ منتخب کرنے کا آپشن بھی ہوگا جس کو سلیکٹ کر کے وہ سیدھا اپنے متعلقہ پیغام تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کی سہولت کیلئے نیا فیچر متعارف کرنے کی تیاری

Comments

- Advertisement -