تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

آرکائیو چیٹ: واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوش خبری

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو ایک اور خوش خبری سنادی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے صارفین کو ذہنی اذیت سے بچانے کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس کے تحت اب واٹس ایپ کے غیر ضروری پیغامات غائب ہوجائیں گے۔

واٹس ایپ پر نظر رہنے والے ادارے ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ‘نیو آرکائیو’ نامی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے جو صارفین کو غیر ضروری پیغامات سے بچائے گا۔

 

اس سے پہلے صارف جب کسی پیغام کو آرکائیو کرتے تھے تو وہ اُن کی نظروں سے مکمل دور نہیں ہوتا تھا، اُس نمبر سے  جب نیا پیغام آتا تھا تو اسکرین پر میسج آجاتا تھا۔

اب آرکائیو ہونے والی غیر ضروری  نمبر سے نیا پیغام آنے کی صورت میں بھی اسکرین پر پیغام نظر نہیں آئے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو فراہم کیا گیا ہے، آزمائش کی کامیابی کے بعد تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

فیچر کے استعمال کا طریقہ

صارف کو سیٹنگز میں جاکر چیٹ پر کلک کر کے ’کیپ چیٹس آرکائیوڈ‘ کو آن یعنی ان ایبل کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -