تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

واٹس ایپ کے متوقع فیچرز کون سے ہیں؟

سان فرانسسکو: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے واٹس ایپ کے نئے فیچرز جلد متعارف کرانے کا اشارہ دے دیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مارک زکر برگ نے فیس بک کی زیر ملکیت پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کے صارفین کو خوش خبری سنائی۔

انہوں نے واٹس ایپ کے نئے فیچرز جلد متعارف کرانے کی تصدیق کی۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے نئے فیچرز پر کام مکمل کرلیا ہے، رواں ماہ کے آخر تک تمام صارفین کے لیے یہ سہولیات متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ فیچرز کون سے ہیں؟

پیغامات غائب

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پیغامات خود بہ خود ختم ہونے کے فیچر پر کام مکمل کرلیا، جس کی آزمائش بھی کامیاب رہی ہے۔

اس فیچر کے تحت صارف کو اپنے پاس آنے والے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کو 7 دن میں خود بہ خود ڈیلیٹ کرنے کی سہولت ہوگی، جس کے لیے اُسے سیٹنگز کے آپشن میں جاکر تبدیلی کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے والا واٹس ایپ کا فیچر

مارک زکر برگ نے ڈس اپیئر میسجز فیچر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک بار میسج دیکھنے کے بعد پیغام، تصویر یا ویڈیو خود بہ خود غائب ہوجائے گی، صارف کو اسکرین شارٹ لینے کا اختیار ہوگا‘۔

ملٹی لاگ ان

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ہی اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز میں لاگ ان کرنے کے فیچر پر کام جاری ہے، امید کی جارہی ہے کہ یہ فیچر رواں ماہ کے آخر تک متعارف کرادیا جائے گا۔

اس فیچر کے تحت صارف کو  کسی بھی موبائل، کمپیوٹر، ٹیب میں ایک بار ہی اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ دونوں میں ہی ایک اکاؤنٹ کو استعمال کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے زبردست فیچر

یہ بھی پڑھیں: صارفین کی حفاظت، واٹس ایپ کے زبردست سیکیورٹی فیچر کی آزمائش شروع

فیس بک کے سربراہ نے ملٹی لاگ ان فیچر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’صارفین کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ بیک وقت اپنا اکاؤنٹ، موبائل، کمپیوٹر اور ٹیب پر استعمال کرسکیں‘۔

Comments

- Advertisement -