تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ جلد فیچرز کا گلدستہ پیش کرے گا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

واٹس ایب پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے پیغامات یا چیٹ خود بہ خود ختم ہونے کے ساتھ اب تصاویر اور ویڈیوز ختم کرنے کے فیچر  پر بھی کام شروع کردیا۔

مذکورہ فیچر کو بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، کامیاب آزمائش کے بعد سیلف ڈسٹروکٹیو میسج اور ڈسٹروکٹیو فوٹو اینڈ ویڈیوز  فیچر کی سہولت عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

اس فیچر کے تحت پرانے میسج اور میڈیا خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائے گا۔ صارف کے پاس اختیا ہوگا کہ وہ یہ فیچر اپنی مرضی سے استعمال کرے، جو فیچر ان ایبل کرے گا اُس کو موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز چیٹ دیکھنے کے بعد غائب ہوجائیں گی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق پیغامات اور تصاویر چوبیس گھنٹے بعد خود بہ خود ڈیلیٹ ہوجائیں ختم ہوجائیں گی۔

علاوہ ازیں واٹس ایب بیٹا ورژن 2.20.201.4 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کالنگ فیچر کا ایک ہی بٹن متعارف کرایا گیا ہے۔ جب صارف چیٹ ونڈو کھولے گا تو اوپر ایک فون کے ساتھ پلس نظر آئے گا جس پر کلک کریں تو آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا آپشن نظر آئے گا۔

اُن میں سے جس کا بھی انتخاب کیا جائے گا وہ کال مل جائے گی۔

Comments

- Advertisement -