تازہ ترین

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

غیر قانونی افغان باشندے پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد : غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں...

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

لندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

واٹس ایپ نے اہم فیچر میں آسانی کردی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ کالز کے فیچر میں آسانی کردی۔

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے 23 افراد پر مشتمل گروپ کال کی اجازت دے دی۔

فیچر میں تبدیلی کے بعد اب آن لائن کلاسز لینے والے اساتذہ اور طلبہ واٹس ایپ پر ہی گروپ وائس کال کرسکیں گے اور ان کی تعداد 32 تک ہوسکتی ہے۔

علاوہ ازیں آفس کی میٹنگ وغیرہ بھی اب واٹس ایپ پر باآسانی ہوسکیں گی، یہ فیچر واٹس ایپ کے 22.8.80 ورژن کے لیے دستیاب ہوگا۔

گروپ کالز کے لیے آپ وہ گروپ چیٹ کھولیں جسے آپ وائس کال کرنا چاہتے ہیں، اگر آپ کی گروپ چیٹ میں 33 یا اس سے زیادہ لوگ ہیں تو گروپ کال پر ٹیپ کریں۔

اگر آپ کے گروپ چیٹ میں 32 یا اس سے کم افراد ہیں تو وائس کال پر ٹیپ کریں اور اپنے فیصلے کی تصدیق کریں۔ جواب دینے والے پہلے 7 افراد کال میں شامل ہو سکتے ہیں، اس کے علاوہ اس فیچر کے تحت صرف گروپ ممبران ہی شرکت کر سکتے ہیں۔

گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے صارفین کو جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ صارفین کو واٹس ایپ کے جعلی سپورٹ اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہوئے جو کہ صارف کریڈٹ کارڈ کی تفصیل اور موبائل پر موصول ہونے والا چھ ہندسوں کے کوڈ کا مطالبہ کررہے ہیں۔

ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا تھا جس میں ایک طرف ایپ کے سپورٹ اکاؤنٹ کے پیغامات ہیں جب کہ دوسری طرف جعلی اکاؤنٹ کی تفصیلات ہیں۔

اسکرین شاٹ کے مطابق اصل اکاؤنٹ ‘واٹس ایپ سپورٹ’ کے نام سے ہوگا جب کہ جعلی پر کوئی بھی نمبر ہوسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کو اپنے اکاؤنٹ پر اس قسم کا کوئی بھی مشکوک پیغام موصول ہو تو فوراً اس اکاؤنٹ کو ‘بلاک’ کرکے ‘رپورٹ’ کریں تاکہ واٹس ایپ اس کے خلاف کارروائی کرے۔

Comments

- Advertisement -