تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ کی نئی پالیسی، اتفاق نہ کرنے والے صارف کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اپنی پرائیوسی پالیسی میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا، جو صارف اس سے اختلاف کرے گا اُس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے پرائیوسی پالیسی کی تبدیلی اور اس کے اطلاق کے حوالے سے اقدامات شروع کردیے ہیں، جس کے تحت ایپلیکیشن استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کو کمپنی کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن موصول ہوا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں صارف کو آگاہ کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے 8 فروری 2021 تک پرائیوسی پالیسی کو قبول نہیں کیا اور اس سے اختلاف کیا تو اُن کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ پیغامات بھارتی صارفین کو موصول ہوئے جس میں زیادہ تفصیل تو نہیں بتائی گئی مگر جب صارف اس پر کلک کرتا ہے تو اُس کے سامنے واضح پیغام نمودار ہوتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کس طرح آپ کی ذاتی معلومات حاصل کر کے اُسے فیس بک کے لیے استعمال یا اُسے فراہم کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ سروس استعمال کرتے ہوئے آپ کسی دوسرے بزنس کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں تو اس کی تمام معلومات کمپنی کے پاس پہنچ جاتی ہیں جس کو فیس بک کی زیرملکیت دیگر ایپلیکیشنز سے شیئر کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2021، واٹس ایپ نے بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا یکم جنوری سے لاکھوں‌ صارفین کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان

واٹس ایپ کی جانب سے جاری نئی پالیسی کے مطابق ادارے کو اپنی مارکیٹنگ، سپورٹ، تبدیلیاں اور سروسز کو  بہتر بنانے کے لیے صارفین کی معلومات درکار ہیں، جو نئی پالیسی کو قبول کیے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتیں۔

واٹس ایپ کی یہ نئی پالیسی 8 فروری سے نافذ العمل ہوگی، جو صارف اس سے اتفاق نہیں کرے گا تو کمپنی اُس کا نمبر ختم کردے گی اور پھر اُسے دوبارہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے اس قواعد و ضوابط کی شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔

کمپنی ترجمان کاکہنا ہے کہ ’واٹس ایپ اپنی سروسز کو بہتر کرنے کے لیے فیس بک اور دیگر تھرڈ پارٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، واٹس ایپ صارفین کی معلومات ان سے شیئر کی جاتی ہیں، اس اقدام کا مقصد صارفین کے مسائل کو حل کرنا ہے‘۔

Comments

- Advertisement -