تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

واٹس ایپ نے بڑی تبدیلی پر کام شروع کردیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے فیس بک کی طرز پر تبدیلی کرنے کا اشارہ دے دیا۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے آڈیو کال کے ڈیزائن کو فیس بک میسنجر کے طرز پر تبدیل کرنے پر کام شروع کردیا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی صارفین کو پسند آئے گی اور وہ اس سے مطمئن بھی ہوں گے۔

صارفین کو مستقبل میں آڈیو کالنگ کے وقت بالکل ویسا ہی ڈسپلے نظر آئے گا، جیسا وہ فیس بک میسنجر پر کال کرتے وقت دیکھتے ہیں۔

یہ تبدیلی انفرادی کالنگ کے علاوہ گروپ کالز کے لیے بھی کی گئی ہے، جس کی سہولت مخصوص صارفین کو آزمائش کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا زبردست چیٹ فیچر جس سے کم لوگ واقف ہیں

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے ایک اور بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ واٹس ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین کے لیے اس تبدیلی کو جلد متعارف کرائے گا۔

Comments

- Advertisement -