The news is by your side.

Advertisement

واٹس ایپ نے صارفین کے اصرار پر پرانا آپشن بحال کردیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پرانا آپشن بحال کردیا۔

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبے پر رابطہ نمپر فہرست (کانٹیکٹ لسٹ کے پرانے آپشن کو بحال کردیا۔

واٹس ایپ کی ہرسرگرمی پر گہری نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے کانٹیکٹ لسٹ کے انٹرفیس کو نئے انداز سے پیش کرنے کا ارادہ کیا تھا، جس کو آزمائشی طور پر متعارف بھی کرایا گیا۔اس نئی تبدیلی کے بعد صارف جب کانٹیکٹ لسٹ کھولتا تو اُسے حالیہ رابطہ نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آتے تھے۔ جن میں سے صارف کسی ایک کا انتخاب کر سکتا تھا۔ اسی طرح گروپ کے لیے بھی حالیہ چیٹ کا آپشن نظر آرہا تھا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا نیا فیچر

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق صارفین نے اس تبدیلی کو خوفناک قرار دیا اور کمپنی سے دوبارہ پرانا انٹرفیس بحال کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر کمپنی نے ایک بار پھر پرانے انٹرفیس کو بحال کردیا۔

صارف کو اکثر رابطے میں رہنے والا نمبر اور حالیہ چیٹ کے دو آپشنز نظر آئیں گے۔ واٹس ایپ بیٹا صارفین کو نئی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے بعد کانٹیکٹ لسٹ ایک بار پھر پرانے انداز سے نظر آنے لگے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں