تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

فیس بک کی زیرملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ نے مخصوص صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے وہ غیر ضروری پیغامات بھیجنے یا تنگ کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ پر خصوصی نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.20.201.10 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

اس فیچر کو ’آلویز میوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت صارف جس نمبر کو ایک بار میوٹ کرے گا تو اُس سے دوبارہ میسج نہیں آئے۔

فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی کانٹیکٹ یا گروپ کے نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی

یاد رہے کہ اس وقت صارف کو واٹس ایپ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ایک سال تک کسی گروپ کو میوٹ کرنے کی سہولت حاصل ہے البتہ اس فیچر کے بعد صارفین کی جان چھوٹ جائے گی۔

بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے طریقۂ استعمال

صارف واٹس ایپ کھول کر جب مطلوبہ چیٹ کو تھوڑی دیر تک پریس کر کے رکھے گا تو اُسے اوپر آئیکون بنے نظر آجائیں گے، جہاں 8 گھنٹے، 1 ہفتہ اور آل ویز کے آپشن ہوں گے جسے اپنی مرضی کے مطابق منتخب کرنا ہوگا۔

صارف اگر نوٹی فکیشن کو دوبارہ بحال کرنا چاہیے تو اُسے اسپیکر یا ان میوٹ پر کلک کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -