تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے سیکیورٹی فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے سیکیورٹی فیچر کا مقصد صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے تاکہ اُن کے اکاؤنٹ محفوظ رہیں اور کوئی اُن تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

کمپنی کی جانب سے اس سے قبل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے ٹو اسٹیپ ویری فکیشن، فنگر پرنٹ لاک سمیت دیگر اہم فیچرز متعارف کرائے جا چکے ہیں، یہ فیچر بھی اُسی سلسلے کی کڑی میں سے ایک ہے۔ یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ واٹس ایپ نے ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سیکیورٹی کا کوئی فیچر متعارف نہیں کرایا تھا۔

گزشتہ دنوں پرائیویسی پالیسی کی تبدیلی کے بعد صارفین کی عدم دلچسپی کو بڑھانے کے لیے کمپنی نے ایک بار پھر اقدامات شروع کردیے ہیں تاکہ اُن کا اعتماد بحال ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ایک بار پھر پلیٹ فارم پر لایا جائے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا صارفین سے رابطے کے لیے اہم اعلان

واٹس ایپ نے 1 روز قبل ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے جو سیکیورٹی فیچر متعارف کرایا اُس کے تحت اب انہیں ویب لاگ ان کے وقت اپنے فنگر پرنٹس یا فیس لاک دینا ہو گا۔

جیسے پہلے صارفین صرف بار کوڈ اسکین کر کے لاگ ان ہوجاتے تھے، اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ جب وہ ویب لاگ ان پر جائے گا تو سامنے لنک ڈیوائس کا آپشن آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد  موبائل میں فنگر پرنٹ کا آپشن آئے گا اور جب صارف فنگر پرنٹ یا فیس لاک سے تصدیق کروادے گا تو اُس کا اکاؤنٹ لاگ ان ہوجائے گا اور موبائل میں لاگ ان کی تفصیلات بھی آجائیں گی۔

تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ آپ کا واٹس ایپ اتنے بجے، اس براؤزر پر لاگ ان ہوا ہے۔ یہ صارف کا اختیار ہوگا کہ اگر اُسے شک ہے تو ڈیوائس کو لاگ آؤٹ کردے۔

فنگر پرنٹ کے ساتھ صارف اگر چاہیے تو فیس لاک سے بھی ایپلیکیشن کو ان لاک کرسکتا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے موبائل میں فنگر پرنٹ لاک اور فیس لاک ہونا لازمی ہے۔

Comments

- Advertisement -