تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

واٹس ایپ سروس کی معطلی کا ڈراپ سین، صارفین خوش ہوگئے

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ شب فیس بک کی زیر ملکیت پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن کی سروس جزوی طور پر معطل ہوئی جس کے بعد اُسے بحال کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان، برطانیہ، امریکا سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی معروف ایپ واٹس ایپ کی سروس اچانک معطل ہوگئی تھی جس کی وجہ سے کروڑوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سروس متاثر ہونے کے دوران صارفین کو پیغام بھیجنے اور وصول کرنے میں پریشانی کا سامنا تھا جبکہ واٹس ایپ کے کیو آر کوڈ نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے کمپیوٹر پر ایپلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا۔

مزید پڑھیں: فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میسنجر کو ایک کرنے کی تیاری

واٹس ایپ کی جانب سے سروس معطلی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی البتہ تکنیکی ماہرین نے مسلسل جدوجہد کے بعد سروس کو دوبارہ  بحال کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوئی تھی۔

سروس متاثر ہونے کے بعد سماجی رابطے اور مائیکربلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے سروس معطل ہونے پر مختلف ٹویٹس کیے اور ’whatsappdown#‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹرینڈنگ میں آیا اور پھر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کرچکی ہے، کمپنی کی جانب سے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -