پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ کی سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
دنیا بھر کے مختلف ممالک میں رابطوں کی سب سے مشہور ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ سروس آج دوپہر 12 بجے کے بعد ڈاؤن ہوئی تھی جس کے باعث صارفین پریشان تھے۔
ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے اس مسئلے کی نشاندہی کی گئی اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لوگوں نے بتایا کہ واٹس ایپ گروپس میں میسجز نہیں جارہے جب کہ انفرادی طور پر صارفیں کو چیٹنگ کرنے میں مسئلہ ہورہا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی ہیں جن میں پاکستان، بھارت، ترکی، اسپین سمیت دیگر یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔
Comments
- Advertisement -