تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

یکم فروری سے لاکھوں‌ فونز پر واٹس ایپ کام کرنا چھوڑ دے گا

سان فرانسسکو: واٹس ایپ کمپنی کے اعلان کے مطابق یکم فروری سے مزید اسمارٹ فونز پر سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے رواں سال کے آغاز پر اعلان کیا تھا کہ اکتیس جنوری کے بعد مخصوص اسمارٹ فونز پر سروس بند کردی جائے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر یکم فروری سے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اُس سے پرانا ورژن استعمال کررہے ہیں وہ سروس استعمال نہیں کرسکیں گے اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 8 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آئی فون کے وہ صارفین جو 4 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر واٹس ایپ استعمال کیا جاسکے گا کیونکہ کمپنی کی جانب سے اُن کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کردیا گیا ہے۔

آپریٹنگ سسٹم چیک کرنے کا طریقہ

اینڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ صارفین

اینڈرائیڈ صارفین سیٹنگز میں جاکر وہاں موجود About Phone  کے آپشن پر کلک کریں تو سافٹ ویئر سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی۔

آئی او ایس

اسی طرح آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز  پر کلک کریں گے تو انہیں جرنل کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔

ونڈوز آپریٹنگ سسٹم

اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو تو واٹس ایپ نے یکم فروری تک مہلت دے دی جبکہ ونڈوز اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین اس معاملے میں بدقسمت ہیں کیونکہ اُن کے آپریٹنگ سسٹم پر سروس 31 دسمبر کے بعد سے مکمل بند ہے۔

Comments

- Advertisement -