پرانے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرنے والے صارفین جلد ہی واٹس ایپ پر رسائی کھوسکتے ہیں کیونکہ میٹا نے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میٹا کے اس اقدام کا مقصد صارفین کی سیکیورٹی کو بہتر بنانا، پرائیویسی کے تحفظ میں اضافہ کرنا اور ایپ کی کارکردگی کو مزید ہموار بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 8 ستمبر 2026 سے واٹس ایپ اینڈرائیڈ 5.0، 5.1 اور اینڈرائیڈ 6 سے پرانے ورژنز پر چلنے والے ڈیوائسز پر کام نہیں کرے گا۔
مقررہ تاریخ کے بعد صرف اینڈرائیڈ 6.0 اور اس سے اوپر کے ورژنز پر چلنے والی ڈیوائسز ہی واٹس ایپ استعمال کر سکیں گی۔
یہ پڑھیں: واٹس ایپ کی ’سبسکرپشن پلان‘ متعارف کروانے کی تیاری، کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟
پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے اسمارٹ فونز اب اس میسجنگ ایپلیکیشن تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ہوسکتے ہیں۔
پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈیڈ لائن (مقررہ تاریخ) سے پہلے اپنی چیٹ ہسٹری اور میڈیا کا بیک اپ لیں اور اسے نئی ڈیوائسز پر منتقل کریں، کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کمپنی جدید فیچرز، بشمول آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) پر مبنی ٹولز پر بھی توجہ مرکوز کر رہی ہے، جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈویئر اور اپ ڈیٹ شدہ سافٹ ویئر ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


