تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

واٹس ایپ ’کیمرا موڈ میں تبدیلی‘ کا فیچر متعارف

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد نئے فیچر متعارف کروائے گئے ہیں جس کا مقصد صارفین کا ایپ پر اعتماد برقرار رکھنا اور دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت لے جانا بھی شامل ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں واٹس ایپ کی جانب سے ’ڈسکشن گروپ‘ فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔

میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بتایا تھا کہ کمیونٹیز میں گروپس کے سب گروپس، متعدد تھریڈز، اناؤنسمنٹ چینلز اور بہت کچھ کرنا ممکن ہوگا جبکہ ان سب کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے تحفظ بھی حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ کی جانب سے 32 افراد پر مشتمل ویڈیو کالزکے فیچر کو بھی صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہوگا۔

ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیچے ‘فوٹو’ اور ‘ویڈیو’ کا آپشن ہوگا جس کے تحت آسانی سے تصاویر اور ویڈیوز میں صارف سوئچ کرسکیں گے۔

کیمرا موڈ تبدیلی کا فیچر تاحال تمام صارفین کے لیے متعارف نہیں کروایا گیا ہے تاہم چند ماہ بعد یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

Comments

- Advertisement -