تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

واٹس ایپ نے نیا سنگِ میل عبور کرلیا

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ کے دنیا بھر میں صارفین کی تعداد 2 ارب تک پہنچ گئی، نیا سنگ میل عبور کرتے ہی واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول ترین مسینجر ایپ بن گئی۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری ہونے والے بلاگ میں دو ارب صارفین کی تعداد کی تصدیق کی گئی اور بتایا گیا کہ کمپنی نے یہ ہدف 11 سال کے عرصے میں حاصل کیا۔

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ دنیا بھر کے صارفین کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے، جبکہ بیشتر ممالک کی حکومتوں کی جانب سے اس حوالے سے کمپنی پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

واٹس ایپ کے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ناقابلِ شکست ڈیجیٹل لاک ہے، جس کے استعمال سے بھیجی جانے والی معلومات مکمل محفوظ رہتی ہیں اور ہیکرز یا جرائم پیشہ افراد اس تک کسی صورت رسائی حاصل نہیں کرتے‘۔

کمپنی نے پرمسرت موقع پر صارفین کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کی چیٹ، کالز یا آپسی رابطے تک کمپنی رسائی نہیں کرتی اور نہ ہی اس کا اختیار کسی کو حاصل ہے۔

واٹس ایپ کے بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ ’انکرپشن جدید زندگی کی اہم اور بنیادی ضرورت ہے، ہم اپنی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلکہ صارفین کو محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے تاکہ ایپ کے غلط استعمال کو فوری روکا جائے۔

Comments

- Advertisement -