تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑی خبر

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن نے کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو خوش خبری سنادی۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کالز کی سہولت دینے پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ ویب میں شامل کی جانے والی سہولت کی آزمائش کا سلسلہ جاری ہے جیسے ہی اس کا تجربہ کامیاب ہوگا تو تمام صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکیں‌ گے۔

یاد رہے کہ موبائل فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو ویڈیو یا آڈیو کال کی سہولت میسر ہے جبکہ ویب ورژن پر صرف تحریر کی صورت میں پیغامات، ویڈیوز اور تصاویر بھیجی جاسکتی ہیں۔

فیچر متعارف ہونے کے بعد جب کوئی صارف واٹس ایپ ویب پر استعمال کررہا ہوگا تو اُس کے پاس آنے والی کال کا پاپ اپ کی صورت میں نوٹی فکیشن آئے گا، اسپیکر یا ہیڈفون کی مدد سے گفتگو ممکن ہوگی جبکہ ویڈیو کال کے لیے کیمرے ہونا بھی لازمی ہوگا۔

اگر کسی صارف کے پاس کیمرے کی سہولت موجود نہیں ہوگی تو اُسے دوست کی ویڈیو نظر آئے گی جیسے اسکائپ یا دیگر ایپلیکشنز میں ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -