تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں، گزشتہ برس اکتوبر کے آخر تک جمع ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق  پیغام رسانی کے ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کرچکی جبکہ روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں نئے صارفین اس پلیٹ فارم سے جڑتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو سہولیات دینے اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی واٹس ایپ نے صارفین کو بری خبر سنادی

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والے ادارے ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی جس رابطہ نمبر اور آڈیوز بھیجنے سے متعلق ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نمبر اور آڈیوز سینڈ کرنے والے سیکشن کو نئے انداز سے ڈیزائن کر رہا ہے جس کے تحت صارف بیک وقت 30 نمبرز اور آڈیوز اپنے دوست کو شیئر کرسکے گا۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کو آزمائشی سروس کے لیے متعارف کرایا گیا جس کے دوران سامنے آنے والے نقص کو دور کر کے اسے تمام صارفین کے لیے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گولڈن ورژن کی حقیقت کیا ہے؟

یاد رہے کہ واٹس ایپ نے نئے سال کا آغاز ہوتے ہی پرانے ہینڈ سیٹس پر اپنی سروس نوکیا ایس 40، آشا، اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن سمیت دیگر آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -