تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

واٹس ایپ نے صارفین کی دلی خواہش پوری کردی؟

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعدد نئے فیچر متعارف کروائے گئے ہیں جس کا مقصد صارفین کا ایپ پر اعتماد برقرار رکھنا اور دیگر ایپس کے مقابلے میں سبقت لے جانا بھی شامل ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں واٹس ایپ کی جانب سے ’ڈسکشن گروپ‘ فیچر متعارف کروایا گیا تھا۔

واٹس ایپ کی ہرسرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ’واٹس ایپ کی جانب سے اب آئی فون صارفین کے لیے ’وائس نوٹس اسٹیٹس لگانے کے فیچر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’صارفین اب اپنے وائس نوٹس صرف چیٹس میں ہی نہیں بلکہ اسٹیٹس پر بھی لگاسکیں گے۔

ویب سائٹ کی جانب سے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا  ہے کہ ’وائس نوٹ جیسے عام اسٹیٹس لگاتے ہیں اسی طرح لگایا جائے گا اور ساتھ میں میسج بھی لکھا جاسکے گا۔‘

اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یہ فیچر جلد متعارف کرائے گا تاہم کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ یہ پوری طرح صارف کی مرضی پر ہوگا کہ وہ کس کے ساتھ وائس نوٹ والا اسٹیٹس شیئر کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ ’کیمرا موڈ میں تبدیلی‘ کا فیچر متعارف

ابتدائی طور پر واٹس ایپ صارفین 60 سیکنڈز  یعنی ایک منٹ کا وائس نوٹ اسٹیٹس پر لگاسکیں گے بعد میں اس کے دورانیے میں اضافہ بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایپلی کیشن میں پول بنانے سے متعلق فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -