پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا اور منفرد فیچر متعارف کرایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب کوئی گروپ جوائن کرنے سے قبل کے اس کے میسجز بھی دیکھ سکیں گے۔

واٹس ایپ میں جب کوئی صارف کسی گروپ کو جوائن کرتا ہے تو گروپ میں شامل ہونے سے پہلے کے میسجز نہیں ہوتے، جس کا مطلب ہے کہ کسی نئے فریق کا بزی گروپ میں شامل ہونا کافی الجھاؤ کا سبب ہو سکتا ہے۔

اب جب کسی کو گروپ میں شامل کیا جائے گا تو دیگر ممبران اس کی شمولیت سے پہلے کے میسجز بھیج کر گفتگو علم میں لا سکتے ہیں۔

روس نے واٹس ایپ پر پابندی لگا کر اس کا متبادل پلیٹ فارم پیش کر دیا

رپورٹس کے مطابق موجودہ طریقہ کار برقرار رہے گا اور گروپ میں شامل کسی فرد کو نئے شخص کو پرانے میسجز بھیجنے ہوں گے۔ ایڈمنز کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یہ آپشن آن یا آف کرسکتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں