The news is by your side.

Advertisement

گندم اور کپاس کی پیداوار میں کمی کا امکان

اسلام آباد: جی ڈی پی کے بعد اب گندم کی پیداوار کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکے گا۔ رواں سال کے لیے گندم کی پیداوار 2 کروڑ 60 لاکھ ٹن سے کم رہنے کا امکان ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سیزن میں تاحال کسی بھی صوبے نے گندم کی بمپر فصل ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی ترقی کا ہدف رواں برس بھی حاصل نہ ہوسکا

رواں سال کپاس کی پیداوار میں چالیس لاکھ بیلز کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس سے مجموعی قومی پیداوار میں نصف فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں مالی سال میں زراعت کے شعبے کی ترقی منفی 0.19 فیصد رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ چاول کی پیداوار میں تقریبا ڈھائی فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس سے ایک روز قبل حکومتی اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق رواں مالی سال کے لیے حکومت نے ساڑھے 5 فیصد معاشی ترقی کا ہدف مقرر کیا تھا مگر رواں مالی سال معاشی شرح نمو 5 فیصد بھی نہیں ہوئی۔ گویا رواں برس معاشی شرح نمو 4.7 فیصد رہے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں