جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کراچی میں گندم اور آٹے کی قلت کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہرقائد میں گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں بحران اٹھنے کا خدشہ ہے، فلور ملزایسوسی ایشن نے گندم کی ترسیل میں رکاوٹ کے بعد گندم اور آٹے کی قلت کا امکان ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں لاک ڈاون اور کورونا کے سبب غذائی اجناس، دالوں ،چاول اور گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سندھ کی فلورملزکوگندم کی قلت کاسامناہے، سیکریٹری خوراک سندھ کے واضح احکامات کے باوجود گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں برقرار ہیں۔

خالدمسعود کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی آڑ میں نوشہروفروز نواب شاہ گھوٹکی محراب پور لاڑکانہ میں گندم کی ترسیل روکی جارہی ہے ، گندم کی ترسیل میں رکاوٹ سےآئندہ2دن میں 20فلورملیں بندہوجائیں گی ، قلت کےباعث 100کلوگندم کی قیمت 300روپےبڑھ کر3800روپے ہوگئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ72گھنٹوں میں گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں دور نہ کی گئی تو تمام فلورملیں بند ہو سکتی ہیں، کراچی کی 73ملوں کی یومیہ 65 سے70 ہزار گندم کی بوریوں کی کھپت ہے، دفعہ 144کےتحت گندم کی بین الصوبائی ترسیل پرپابندی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں