The news is by your side.

Advertisement

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں، 90ہزارسے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں

لاہور: پنجاب میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیوں میں مختلف شہروں میں چھپائی گئی گندم برآمد ہوئی، مجموعی طورپر 90ہزارسےزائد گندم کی بوریاں قبضےمیں لے لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے10اضلاع میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری ہے، محکمہ خوراک نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف شہروں میں چھپائی گئی گندم قبضے میں لے لی، وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کےحکم پرتعطیلات میں بھی ایکشن جاری رہے گا۔

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سخت ہدایات پرکریک ڈاؤن جاری ہے، گندم کےذخیرہ اندوزوں کوناجائزمنافع خوری نہیں کرنےدیں گے، گوجرانوالہ، لیہ اور خانیوال میں بھاری گندم پکڑی گئی ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں گے، منڈی بہاؤ الدین،چکوال اوربہاولنگرمیں بھی بڑا ذخیرہ پکڑ اگیا، خوراک کے افسران حساس اداروں کے تعاون سے کوشاں ہیں، ذخیرہ اندوزی معاشرتی ناسور بن چکا، چھٹکارا پانا ہوگا۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان،وہاڑی،میلسی او ر کوٹ ادو میں بھی گندم کی کھیپ برآمد ہوئی، مجموعی طورپر 90ہزار سے زائد گندم کی بوریاں قبضے میں لے لی گئیں۔

یاد رہے عبد العلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کے لیےگندم کی قلت نہیں ہونے دیں گے،ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی سے گندم خریداری کا ہدف آسان ہوا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں