کراچی: درآمدی گندم کی آمد سے پہلے محکمہ خوراک سندھ میں افسران کی تعیناتیوں پر فلور ملز ایسوسی ایشن کے تحفظات سامنے آ گئے۔
درآمدی گندم کا پہلا جہاز کل پاکستان پہنچنے کی توقع ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم گوداموں میں ذخیرہ کرنے کی بجائے جہازوں سے براہِ راست فلور ملوں کو فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
مجموعی 10 جہازوں میں سے 5 صوبہ سندھ کے لیے مختص ہیں، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما محمود مولوی نے محکمہ خوراک سندھ میں افسران کی تعیناتیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں لیتھیم کے ذخائر کی تلاش اور بیٹری سازی میں سرمایہ کاری
محمود مولوی کے مطابق خدشہ ہے کہ درآمدی گندم گوداموں میں ذخیرہ کرنے کے دوران اس میں پرانی اور خراب گندم ملائی جا سکتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ درآمدی گندم گوداموں میں ذخیرہ کرنے کی بجائے پورٹ سے براہِ راست فلور ملوں کو فراہم کی جائے۔
محمود مولوی کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں وزیر خوراک سندھ سے ملاقات کی جائے گی، مطالبات پر کارروائی نہ ہوئی تو وائٹ پیپر جاری کرنے کے ساتھ احتجاج بھی کیا جائے گا۔


