وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزارت فوڈسیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے گندم سپلائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے اقدام کامقصد کےپی عوام کو مہنگائی کےاثرات سے تحفظ دینا ہے، پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر گندم سپلائی یقینی بنانےکی ہدایت جاری کر دی گئی۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا اقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کے لیے عملی قدم ہے۔
’خیبرپختونخوا کےحقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، گیس اور گندم بند کی گئی‘
مزمل اسلم
مئی میں مزمل اسلم نے کہا تھا کہ کےپی حکومت 20مئی سے 2لاکھ 25ہزار ٹن گندم براہ راست زمینداروں سے خریدنے جا رہی ہے، صوبائی حکومت اپنے وسائل سے 3500روپے فی من کے حساب سے گندم خریداری کرے گی۔
مشیر خزانہ کے مطابق زمینداروں کو گندم کی قیمت مال کی سپلائی کے بعد 24گھنٹے کے اندر ادا کی جائے گی، گندم خریداری کے دوران پنجاب حکومت نے راستے بند کیے تو آرٹیکل151کی خلاف ورزی ہو گی اگر گندم خریداری کے دوران پنجاب حکومت نے راستے بند کیے تو کارروائی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے راستے بند کیے تو کےپی حکومت وفاق سے گندم درآمد کرنے کی اجازت طلب کرے گی اور خیبر پختونخوا حکومت اپنے تمام سرکاری گودام 100فیصد گندم سے بھرے گی۔


