تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ریلیف پیکج کب اور کیسے ملے گا؟ مشیرخزانہ نے بتا دیا

مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم ریلیف پیکج پر15دسمبر سےعمل شروع ہوجائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے مشیرخزانہ نے کہا کہ آٹے، دالیں اور دیگر ‏اشیائے خوردونوش پر33 فیصدتک سبسڈی دیں گے 7لاکھ کریانہ اسٹورز کو کورکریں گے جس میں عوام رعایت ‏پرچیزیں حاصل کریں گے۔

مشیرخزانہ کے مطابق شناختی کارڈ کےذریعے مستحق افراد اشیائےخوردونوش حاصل کریں گے مستحق افراد کا ‏احساس پروگرام میں ڈیٹاموجودہے اور 30فیصد تک مستحق افراد کو رعایت ملےگی جس کی ادائیگی حکومت ‏کرے گی حکومت کی جانب سےبراہ راست دکاندار کو ادائیگی کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، کےپی میں1100 روپے آٹےکا تھیلا ہے سندھ میں آٹےکا تھیلا 1400 کا فروخت ہو رہا ‏ہے کیوں؟ سندھ حکومت وقت پرگندم ریلیز نہیں کرتی سندھ حکومت بعدمیں وفاق کی چھتری کےنیچےچھپ ‏رہی ہوتی ہے سندھ حکومت وقت پر گندم جاری نہیں کرتی، وفاق پر الزام رکھ دیتی ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کوہدایت کی ہےوقت پرگندم ریلیزکریں احساس پروگرام کےتحت ‏سندھ میں بھی سبسڈی دیں گے سندھ کےعوام کیلئےوفاق اپناحصہ ڈالےگا اگر سندھ حکومت اپناحصہ نہیں ‏ڈالنا چاہتی توالگ بات ہے آٹےاورچینی کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -