تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

ارجن کپور نے سلمان خان کی بہن سے عشق میں ناکامی کیا کہا؟

ممبئی: بالی وڈ اداکار ارجن کپور اکثر اپنے خیالات اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، مگر وہ اپنی کچھ چیزوں میں ایماندار بھی ہیں۔

ارجن جپور نے حال ہی میں پہلی بار ملائکہ اروڑا سے معاشقے سے متعلق کھل کر بتایا۔ وہ بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل بونی کپور کے بیٹے اور انیل کپور کے بھتیجے سمجھے جاتے تھے۔

اداکار اُس وقت بھی خبروں کی زنیت بنے جب وہ سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کو ڈیٹ کر رہے تھے تاہم ارجن کپور کے بالی وڈ میں ڈیبیو سے قبل ہی دونوں میں بریک اپ ہوگیا۔

ارجن کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ارپیتا خان سے میرا پہلا اور سنجیدہ عشق تھا، 18 سال کی عمر میں ان سے ملا اور دو سال تک ہم ساتھ رہے، اس دوران میں سلمان خان کے ساتھ بھی جڑا ہوا تھا۔ فلم ’میں نے پیار کیوں کیا‘ کی شوٹنگ کے دوران ارپیتا خان سے مجھے پیار ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان سے ڈرا ہوا تھا اور چاہتا تھا کہ میرے بتانے سے قبل ہی انہیں معلوم ہو جائے، ’سلام عشق‘ کے دوران میرا وزن 140 کلو تھا اور میں نکھل اڈوانی کی معاونت کر رہا تھا، میں نے سوچا تھا کہ 22 سال کی عمر میں اپنی پہلی فلم کی ہدایت کاری کروں گا۔

’لیکن اس دوران ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا اور میں پھر اپنے مستقبل کے لیے سوچنے لگا۔ بریک اپ کے بعد بھی میں سلمان خان کے ساتھ رہا۔ وہ اُس وقت دوست، والد اور بڑے بھائی جیسے تھے‘۔

خیال رہے کہ ارپیتا خان کی شادی ہو چکی ہے اور ان کے دو بچے ہیں، جبکہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -