تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ہینڈ سینیٹائزر کب خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟ ماہرین کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آتش بازی یا کسی آگ کے سامنے ہینڈسینیٹائزرز کا استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ بھیانک ثابت ہوسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہینڈسینیٹائزرز کی تیاری میں 60 فیصد خاص قسم کے کیمیائی مادے کا استعمال ہوتا ہے جو آتش بازی کے دوران آتشزدگی کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں نے آئندہ ویک اینڈ کو یادگار بنانے کے لیے آتشبازی کا فیصلہ کیا ہے جس سے متعلق ماہرین اور محکمہ فائر فائٹرز نے بھی متنبہ کیا ہے کہ تمام افراد آتشبازی کے لیے ہینڈسینیٹائزر گھر رکھ کر جائیں گے۔

’سینیٹائزرز میں جراثیم ختم کرنے کے لیے زیادہ مقدار میں کیمیکل استعمال کی جاتی ہے جس پر آگ بہ آسانی پکڑتی ہے، اسی کے پیش نظر شہریوں کو خصوصی طور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران ہاتھوں کو سینیٹائز  نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -