تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

5 سالہ بچی ملکہ حسن بن گئی

ماسکو : مصری نژاد بچی نے روس میں مقابلہ حسن جیت کر غیر معمولی شہرت حاصل کرلی ہے، مقابلہ حسن میں 5 لاکھ بچیوں نے حصّہ لیا تھا لیکن کامیابی کا سہرا تیا حمدی کے سر سجا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر اور روس کے ذرائع ابلاغ میں ان دنوں ایک پانچ سالہ مصری نژاد تیا حمدی حسن نامی بچی کے غیرمعمولی چرچے جاری ہیں۔

روس کے دارالحکومت ماسکو اور دوسرے بڑے شہروں میں ہرطرف تیا حمدی حسن کی تصاویر کی بھرمار ہے اور اسے ننھی ہیروئن کے روپ میں پیش کیا جا رہا ہے۔

فیشن ماڈلنگ کمپنیوں کی طرف سے بھی اس کے تشہیری پوسٹر جاری کیے گئے مگر اس کی وجہ شہرت روس میں بچوں کے مقابلہ حسن میں حصہ لینا اور ملکہ حسن کا خطاب حاصل کرنا ہے۔

تیا حسن کے والد مصری ہیں مگر انہوں نے ایک روسی لڑکی سے شادی کی تھی، شادی کے بعد پیدا ہونے والی پہلی اولاد بیٹی تھی جس کا نام تیا حمدی حسن رکھا گیا۔

تیا حمدی کے والد حسن نے عرب خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کے پاس مصر اور روس دونوں کی شہریت ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کی عمر جب ڈیڑھ برس تب ہی اس میں غیر معمولی صلاحیتیں ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں اور وہ مصری عربی زبان کے ساتھ ساتھ روسی زبان بھی بولنے لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی بلا کی ذھین، غیر معمولی قوت حافظہ کی مالک اور بالی وڈ رقص میں دلچسپی لے رہی تھی۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیٹی کی ان خوبیوں کو دیکھتے ہوئے حسن اور ان کی اہلیہ سال میں تین ماہ کا عرصہ روس میں گذارتے تھے جہاں تیا حمدی نے مزید مہارتیں حاصل کیں اور چھوٹی عمر میں ہی ٹی وی چینلوں میں کمرشل کرنا شروع کردیے۔

روس میں وہ کمرشل ٹی وی اسٹار بن کر ابھریں اور مقامی سطح پر بچوں کے درمیان ہونے والے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔

اس مقابلے میں پانچ لاکھ روسی بچیوں نے حصہ لیا مگر کامیابی کا سہرا تیا حمدی کے نام سجا اور وہ مصری نژاد روسی ننھی ملکہ حسن قرار پائیں۔

روسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیا حمدی حسن پہلی عرب لڑکی ہیں جنہوں نے روس میں بچیوں کی ملکہ حسن کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

تیا حمدی کے والدین کا کہنا تھا کہ عن قریب وہ بچیوں کے عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔

Comments

- Advertisement -