تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستان کیلیے روس کا ویزا کب سے بحال ہونے جا رہا ہے؟

روس کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا بحال کیے جانے کا امکان ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق رواں ماہ روس کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا بحال کیے جانے کا ‏امکان ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

روس نے کورونا کیسز میں کمی آنے پر کئی ممالک کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جب ‏کہ کئی ممالک کے لیے بحال کی گئی پروازوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

دو جون سے برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جارہی ہیں اور 10 جون سے آسٹریا، ہنگری، ماریش، ‏مراکش کے لیے پروازیں بحال کی جائیں گی۔

دس جون سے یونان، آذربائیجان، ارمینیا، قطر ، تاجکستان، مصر، لیبیا اور ازبکستان کے لیے پروازوں ‏کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

اسی طرح رواں ماہ ہی کئی دیگر ممالک کے لیے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں۔ متوقع ممالک ‏میں پاکستان بھی شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -