The news is by your side.

Advertisement

ترک وزیر خارجہ کب پاکستان آ رہے ہیں؟

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترکی کےوزیرخارجہ کادورہ پاکستان کا شیڈول طے پا گیا ہے ترکی کےوزیرخارجہ3روزہ پاکستان کادورہ کریں گے، دورہ 12جنوری سے14جنوری تک ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ترک وزیرخارجہ وزیراعظم اور صدر سےملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کےوزرائےخارجہ میں باہمی تعلقات اور خطےکی صورتحال پربات ہوگی۔

گزشتہ ڈھائی سال میں ترک وزیرخارجہ کا یہ تیسرا دورہ ہوگا، اعلیٰ سطح کاوفدبھی ترک وزیرخارجہ کےہمراہ ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں