ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ساز سنجے لیلیٰ بھنسالی نے ایک فلم کے سیٹ پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
بھارتی میڈیا میں رنیبر کپور کا 2016 میں دیا گیا ایک پرانا انٹریو شیئر کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے معروف فلم ساز سنجے لیلی بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق گفتگو کی ہے۔
انٹرویو میں رنبیر نے بتایا کہ سنجے کے ساتھ کام کرنا ایسا لگتا تھا جیسے مجھ پر تشدد ہورہا ہے اور فلم سیٹ پر سنجے نے کئی مرتبہ میری پٹائی کی تھی، میرے لیے ان کے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے میں دل برداشتہ بھی ہوجاتا تھا اور ایک موقع پر تو میں نے فلم چھوڑنے کا ارادہ بھی کرلیا تھا، تاہم بعد میں سنجے کو سمجھ آگیا تھا کہ میں بہت زیادہ ہی جذباتی انسان ہوں۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کے پیچھے سنجے کا ہاتھ ہے، میں آج جو کچھ بھی ہوں ان کے سیکھے تجربہ سے ہی ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ ایک بہترین استاد ہیں، میں نے اداکاری ان سے سیکھا ہے۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 2006 میں سنجے لیلیٰ بھنسالی کی فلم ’ساوریا‘ سے کیا تھا۔