site
stats
انٹرٹینمںٹ

رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کا قیمتی لباس خراب کردیا، اداکارہ سیخ پا

ranveer singh

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے مذاق مذاق میں ساتھی اداکارہ کا انتہائی قیمتی لباس خراب کردیا جس پر عالیہ بھٹ سیخ پا ہوئیں اور شو سے چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ، ورون دھون اور عالیہ بھٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر کے لیے بچوں کے  ڈانس پروگرام میں شریک ہوئے تو سب بچوں کی طرح ہلہ گلہ کرنے لگے۔

بالی ووڈ اداکار نے عالیہ بھٹ کو مذاق مذاق میں نہلا دیا جس کے نتیجے میں اُن کا قیمتی لباس خراب ہوگیا اور اداکارہ غصے کی حالت میں اسٹیج سے چلی گئیں۔ اداکارہ کا لباس امی پٹیل نامی ڈیزائنر نے تیار کیا جس کی قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں: کیا دپیکا اور رنویر سنگھ منگنی کررہے ہیں؟

واضح رہے کہ فلم گلی بوائے میں رنویر سنگھ ایسے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد اپنے گانوں کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتا ہے۔

فلم میں خصوصاً غریبوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور عدم مساوات کو دکھایا جائے گا۔

پروگرام کی جھلکیاں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top