جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

سینئر کنٹرولر نے جہاز کا کنٹرول ٹرینی کو دے دیا تھا، تحقیقات میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے اور غیر ملکی ایئر لائن کے طیارے آمنے سامنے آنے کے معاملے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سینئر کنٹرولر نے جہاز کا کنٹرول ٹرینی کو دے دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے دو طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے اور ایک بڑی تباہی کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا، تاہم دونوں طیاروں کے پائلٹوں نے حاضر دماغی کا مظاہر کرتے ہوئے طیارے ٹکرانے سے بچا لیے تھے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ اور اے ٹی سی نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ واقعے کے وقت سینئر کنٹرولر نے جہاز کو کنٹرول کر نے کے لیے ٹرینی کو بٹھا دیا تھا اور خود سیٹ پر موجود نہیں تھا، ٹریننگ کرنے والے اے ٹی سی کے ساتھ انسٹرکٹر بھی موجود نہیں تھا۔

2 مسافر طیارے آمنے سامنے ، خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیوٹی سے ہٹائے جانے والوں میں 2 سینئر کنٹرولر اور ایک ٹرینی شامل ہیں، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت سے پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لائن کے طیارے آمنے سا منے آ گئے تھے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 اسلام آباد سے کراچی آ رہی تھی جب کہ غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای کے 516 دبئی سے دہلی جا رہی تھی۔

سی اے اے نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مبینہ طور پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اس وقت ڈیوٹی پر موجود ائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کر دیا تھا جب کہ تینوں اے ٹی سی کو SOLO ڈیوٹی سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں